رائے ونڈ مارچ تاریخی ہوگا ،کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ‘ اعجاز احمد چوہدری
حکمران ٹولہ ملک کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کر رہا ہے ، کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے
بدھ 21 ستمبر 2016 19:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ رائے ونڈ مارچ تاریخی ہوگا پورے ملک سے عوام اس میں بھرپور شرکت کریں گے ،مارچ کی سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔پارٹی کارکنو ں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولہ ملک کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کر رہا ہے ، کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ، کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک آگے مزید نہیں بڑھ سکتا ،ملک میں مافیا کی حکومت ہے چوروں کا ٹولہ احتساب کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے تمام اداروں کو تبا ہ کر دیا ہے ملک مسائلستان بن چکا ہے جبکہ حکمران ٹولے نے سب اچھا کی رٹ لگا رکھی ہے ، حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ، نیشنل ایکشن پلان پر حکومت نے کوئی عمل درآمد نہیں کیا بھارتی وزیر اعظم مودی کشمیر میں قتل عام کر رہا ہے جبکہ موجودہ حکمران مودی کی دوستی سے باز نہیں آ رہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.