صدر مملکت ممنون حسین کا بلوچستان کے بزرگ ادیب اور دانشور عبداللہ جمال دینی کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 21 ستمبر 2016 19:35

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے بلوچستان کے بزرگ ادیب اور دانشور عبداللہ جمال دینی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ عبداللہ جمال دینی مرحوم کی بلوچ ادب کی ترویج کیلئے گرانقدر خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عبداللہ جمال دینی نے بلوچ ادب کی نمائندگی موثر طریقے سے کی اور ان کے انتقال سے بلوچ ادب ایک قدآور شخصیت سے محروم ہو گیا۔ صدر مملکت نے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی اور دعا کی اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند کرے۔