چارسدہ،تھانہ عمرزئی کی حدود میں سیکورٹی فورزسز کی کارروائی، دو بھائیوں سمیت تین افرادگرفتار

بدھ 21 ستمبر 2016 19:35

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) تھانہ عمرزئی کے حدود میں سیکورٹی فورزسز نے کاروائی کرکے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،اس حوالے سے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے پولیس سٹیشن عمر زئی کے حدود شیر پاؤ اور چنچڑوں خٹ میں کاروائی کے دوران سہیل ولد نظیر سکنہ شیر پاؤ،امیر نواب اور فضل حالق پسران محمد سعید سکنہ باجوڑ ایجنسی کو حراست میں لیکر ان سے مزید تفتیش کرنے کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :