قوم کئی سالوں سے ملکی بقاء اور امن کیلئے قربانی دے رہی ہے، محمود جاوید بھٹی

دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ پوری قوم کیلئے کوئی چوائس یا آپشن نہیں بلکہ ملک وقوم کی بقاء کیلئے ناگزیر ،پوری پاکستانی قوم کا عزم ہے ،پاکستان کی سلامتی ،وقار کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا، ڈی سی او چکوال

بدھ 21 ستمبر 2016 19:33

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ پوری قوم کئی سالوں سے ملکی بقاء اور امن کیلئے قربانی دے رہی ہے، دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ پوری قوم کیلئے کوئی چوائس یا آپشن نہیں بلکہ ملک وقوم کی بقاء کیلئے ناگزیر اور پوری پاکستانی قوم کا عزم ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور وقار کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پر پریس کلب چکوال میں عالمی یوم امن کے حوالے سے منعقد ہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا اہتمام ضلعی انتظامیہ چکوال اور پریس کلب چکوال نے کیا تھا۔ سیمینار میں اے ڈی سی چکوال عاصم جاوید ہاشمی، ڈی او مانیٹرنگ ، ای ڈی او سی ڈی ، ڈی او سوشل ویلفیئر، چیئرمین پریس کلب چکوال خواجہ بابر سلیم محمود،، سیکرٹری جنرل پریس کلب محمد خان عاقل کے علاوہ عمائدین شہر اور میڈیا کے نمائندے بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں عالمی یوم امن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں تمام انسانوں کیلئے خواہ ان کا تعلق کسی بھی مسلک و مذہب امن اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے لیکر آج تک ہماری قوم کے بچوں سے لیکر بوڑھوں تک امن کیئے بے انتہا قربانیاں دی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، وطن عزیز کو سالوں سے دہشگردی کا سامنا ہے اور پوری قوم دہشتگردی کیخلاف ملکی بقاء اور امن کیلئے قربانیاں دے رہی ہے اب دنیا کو چاہیے کہ ہماری قربانیوں کے پیش نظر اور عالمی امن کی خاطر پاکستان کا ہاتھ بٹائیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام الناس کو اندرونی خطرات سے جامع حکمت عملی تشکیل دینے ہے جس کے تحت نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت کے تحت سنگین مسئلے سے نمٹنے کیلئے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لای گیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دہشتگری سے نمٹنے کیلے کاؤنٹر ٹیرارزم فورس بنانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اے ڈی سی عاصم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کامذہب ہے اور دیگر مذاہب پر اسے فوقیت اس لیے حاصل ہے کہ خالق کائنات نے اسلام کو پسندیدہ دین کہا ہے۔

تقریب سے چیئرمین پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، معروف سکالر محمود الحسن غضنفر، سیکرٹری جنرل محمد خان عاقل اور دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ قومی ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ پورے خطے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو۔

متعلقہ عنوان :