پنجاب بھر میں578ٹریفک حادثات میں5 افراد جاں بحق،680زخمی

بدھ 21 ستمبر 2016 19:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز578ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں476شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ199افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 273 ڈرائیور22 کم عمرڈرائیور،321مسافراور86پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ84ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت93متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد49 حادثات میں56متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ42 حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل680متاثرین میں547مرد اور133خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں102افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور423افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 155 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں477موٹر سائیکلز،85آٹو رکشے،51 موٹر کاریں،43مسافربسیں،20ٹرک اور75دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :