ڈی سی او محمد عثمان کا انسدادِ ڈینگی مہم اور ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے ٹاؤن شپ کا دورہ

بدھ 21 ستمبر 2016 19:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے یوسی 133ٹاؤن شپ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈی سی اولاہور نے یوسی 133ٹاؤن شپ میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کو چیک کیا اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے لوگوں کے گھروں میں جا کر واٹر کولر ز کو بھی چیک کیا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ڈینگی ٹیموں کو بھر پور سرویلنس کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے لوگوں میں ڈینگی سے بچاؤں کی آگاہی کے لیے پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :