اورنگزیب پنہور اور مرتضی بلوچ نے سند ھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

بدھ 21 ستمبر 2016 19:20

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) سندھ اسمبلی میں بدھ کو پیپلز پارٹی کے دو نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا ۔ ان میں جیکب آباد سے منتخب ہونے والے رکن اورنگزیب پنہور اور ملیر کراچی سے منتخب ہونے والے مرتضی بلوچ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ارکان اور اسمبلی کی گیلریز میں بیٹھے ہوئے ان کے حامیوں نے جئے بھٹو جئے بینظیر کے نعرے لگائے ۔ دونوں ارکان نے اپنے خطاب میں پارٹی قیادت اور اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ مرتضی بلوچ نے کہا کہ میری نشست سے شہید عبداﷲ مراد بلوچ منتخب ہوئے تھے ۔ انہوں نے ریتی بجری مافیا کے خلاف کام کیا تھا ۔ میں بھی مافیا کے خلاف کام کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :