ایم کیو ایم کے اسیر رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کو پولیس کی بکتر بند گاڑی میں اسمبلی پہنچایا گیا

بدھ 21 ستمبر 2016 19:19

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے اسیر رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کو پولیس کی بکتر بند گاڑی میں اسمبلی پہنچایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ قائد کوئی نہیں ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے ۔