30 ستمبر کو لاہور میں کیا ہونے جا رہا ہے ، اگر نجومی ہوتا تو میں بتا دیتا،آغا سراج درانی

اس طرح کی سیاست نہیں ہونی چاہئے ، جس میں ڈنڈے اور انڈے استعمال کیے جائیں ،اسپیکر سندھ اسمبلی

بدھ 21 ستمبر 2016 19:19

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کو لاہور میں کیا ہونے جا رہا ہے ، اگر نجومی ہوتا تو میں بتا دیتا ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سیاست نہیں ہونی چاہئے ، جس میں ڈنڈے اور انڈے استعمال کیے جائیں ۔ انہوں نے کہ اکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :