پی ٹی آئی کارائے ونڈمیں استقبال انڈے اور ٹماٹروں سے کیا جائے گا‘نرگس متین
لیگی خواتین اپنے قائد کے گھر کی حفاظت کرنا جانتی ہیں،عمران خان نے نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کردیا ہے
بدھ 21 ستمبر 2016 19:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارائے ونڈمیں استقبال انڈے اور ٹماٹروں سے کیا جائے گا،عمران خان کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے ،تاریخی غلطی کرنے جا رہے ہیں،لیگی خواتین اپنے قائد کے گھر کی حفاظت کرنا جانتی ہیں،عمران خان نے نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کردیا ہے ، عوام نے دھرنہ سیاست کو دفن کردیاہے،عمران خان ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں،عوام کو اس اذیت میں مبتلا کرنے کے ذمہ دارنا بالغ اور مفاد پرست سیاستدان ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان رائے ونڈ جانے کی تاریخی غلطی کرینگے ۔لیگی خواتین ورکرز ان کو ایسا سبق سیکھائیں گئی یہ زندگی بھر یاد رکھیں گے۔(جاری ہے)
مسلم لیگ(ن) تین سالوں میں عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔یہ عوامی مسائل حل کرنے کا نتیجہ ہے کہ انتشار اور افرتفری کی سیاست ناکام ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا عمران خان کے جھوٹے دعوے اور جعلی نعرے عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) نے تین سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کا ثبوت ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی واضع اکثریت سے کامیابی ہے ۔پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ملک میں اب عد م استحقام پھیلانے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔جو عوامی لیڈر حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل حل کرنا چاہتا ہے اس کو ویلکم کہتے ہیں ۔لیکن انتشار اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.