عوام کرپٹ حکمرانوں کو اقتدار سے باہر دیکھنا چاہتی ہے‘سعدیہ سہیل رانا

بدھ 21 ستمبر 2016 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوام کرپٹ حکمرانوں کو اقتدار سے باہر دیکھنا چاہتی ہے، تحریک انصاف نے عوام کو باشعور کر نے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج عوام کی حکومتی کارکردگی پر نظر ہے اور کرپشن کے خلاف متحد ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت سیاسی انتشار پھیلا کر پانامہ لیکس کے معاملے میں فوائد حاصل کرنا چاہتی ہے جس کو تحریک انصاف کسی طور کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

مسلم لیگ ن کے سارے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں حکومت عوام کیلئے ابھی تک کچھ نہیں کر سکی۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو حکومت نے عوام تک اس کا تھوڑا سا ریلیف مینگنیاں ڈال کر پہنچایا۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے مہنگائی اور کرائے کم نہیں ہوئے۔