پیپلز پارٹی نے پانامہ لیکس پر ریلیاں نکالنے اور جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 21 ستمبر 2016 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) پیپلز پارٹی نے پانامہ لیکس پر ریلیاں نکالنے اور جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے 28 ستمبر کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا جس کی قیادت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور دیگر رہنماء کریں گے ۔