بارکھان کے علاقے میں باراتیوں کی بس الٹ گئے ٗ تین افراد جاں بحق ٗ دس سے زائد زخمی

بدھ 21 ستمبر 2016 18:39

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) بارکھان کے علاقے میں باراتیوں کی بس الٹ گئے ۔اطلاعات کے مطابق بارکھان میں باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 10سے زائد زخمی ہوگئے مقامی ذرائع نے بتایا کہ بس الٹنے کا واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کے بعد باراتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ٗزخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ باراتیوں کی بس کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے یا بس کہاں جا رہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :