پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ میں آتشزدگی ٗ ڈیزل ایجنسی جل کر خاکستر، دوافرادزخمی

بدھ 21 ستمبر 2016 18:39

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) تھانہ چکڑالہ کی حدود میں ڈھرنکہ موڑ پر واقع تیل کی ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے عمارت اور ایک گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ٗ مالک سمیت دوافرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈھرنکہ موڑ پر موجود الاعوان ڈیزل ایجنسی میں ایک ٹینکر تیل خالی کررہاتھا کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے کے بعد گاڑی کو موقع سے ہٹایاگیاتاہم آگ اتنی شدید تھی کہ تیل کی ایجنسی کی پوری عمارت کو پلک جھپکتے ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے بعد زیر زمین موجود تیل کے ٹینک دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں عمارت بھی دھڑام سے نیچے آگری ٗ بجلی کی تاریں وغیرہ بھی ٹوٹ گئیں، آتشزدگی سے ایجنسی کا مالک ملک ریاض اور اس کا ملازم جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اْن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے عینی شاہدین نے بتایاکہ آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے ٗ ایک گھنٹے کے بعد ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے آگ پر قابوپایا۔ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم امکان ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان آگ اور راکھ میں بدل گیا۔

متعلقہ عنوان :