ایک روز میں دو ہلاکتیں، راولپنڈی کے بعد ایبٹ آباد میں بھی کانگو وائرس کا مریض چل بسا

بدھ 21 ستمبر 2016 18:35

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) ملک میں کانگو کا وائرس بے قابو ہو گیا جس نے دوسری جان لے لی ۔ ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائر س کا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا جسے چند روز قبل ہی ہسپتال لایا گیا تھا ۔ہسپتا ل ذرائع نے بتایا کہ تاج محمد ڈھڈیال کا رہائشی تھا جسے چند روز قبل کانگو وائرس کے شبے میں داخل کرایا گیا تھا اور اس کے خون کے نمونوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔اس سے قبل راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں بھی کانگو کا ایک مریض دم توڑ گیا تھا جس کے بعد منگل کو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد2ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :