لاڑکانہ، محنت کش محمد صابر بروہی کے گھر کو بجلی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

بدھ 21 ستمبر 2016 18:26

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) لاڑکانہ شہر کے رحمت پور محلے میں رات دیر گئے محنت کش محمد صابر بروہی کے گھر کو بجلی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کے باعث گھر میں موجود بچیوں کے کپڑے، 40 ہزار نقد رقم، کمپیوٹر اور دیگر اہم کاغذات جل کر خاکستر ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے متعلق محمد صابر بروہی نے بتایا کہ ہم رات کے وقت گھر کی چھت پر سو رہے تھے کہ بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود بچیوں کے کپڑے، نقد رقم اور دیگر اہم کاغذات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مخیر حضرات سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ آگ کے باعث ہونے والے نقصان کا ازالہ کرکے میری مالی مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :