لاڑکانہ :ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر کا چوری کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

بدھ 21 ستمبر 2016 18:26

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) لاڑکانہ کے تحصیل رتوڈیرو کے رہائشی رٹائرڈ پوسٹ ماسٹر مظہر علی قادری نے 97 ماہ قبل گھر سے چوری کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 8 سال قبل نزاکت چنہ، نثار عرف مکھنو چنہ اور شہزاد عرف اربیلو نے ہماری غیر موجودگی میں گھر میں گھس کر نقد رقم، دس تولا سونے زیور اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے جس واقعے کو 8 سال گذر چکے ہیں لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی۔

رٹائرڈ پوسٹ ماسٹر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان واپس کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :