کالعدم تنظیم کے رکن کو 19 سال قید اور اثاثے ضبط کرنے کی سزا

انسداد دہشت گردی عدالت نے عاشق حسین کو انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر جرائم پر سزا سنائی عاشق حسین کا تعلق کوٹ ادو سے ہے ،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے عاشق حسین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرایا

بدھ 21 ستمبر 2016 18:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء )انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے رکن دہشت گرد کو 19سال قید اور اثاثے ضبط کرنے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم جماعت الفرقان کے عاشق حسین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرایا تھا ۔ عاشق حسین ولد خدا بخش کے خلاف انسداد دہشت گرد ی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا-مجرم عاشق حسین کا تعلق ضلع مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو سے بتایا جاتا ہے ۔