مجھے سوات آپریشن کی اجازت دینے کی سزا دی گئی ٗیوسف رضا گیلانی

افتخار چوہدری نے مجھے ہٹایا پھر بھی بیٹی کی شادی میں شرکت کی ٗ اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے ٗ سابق وزیراعظم کا خطاب

بدھ 21 ستمبر 2016 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھے سوات آپریشن کی اجازت دینے کی سزا دی گئی ، افتخار چودھری نے مجھے ہٹایا مگر اس کے باوجود انکی بیٹی کی شادی میں شرکت کی ۔’’اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے مگر چیف جسٹس نے سمجھا اختیارات انکے پاس چلے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

امن کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے امن کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ، ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی ایشیاء کے مفاد میں ہے ۔

’’پاکستان امن کا خواہشمند ملک ہے ‘‘۔امن کا پیغام دینے پر ملالہ یوسفزئی کو امن کا ایوارڈ دیا گیا ۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرے دور حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا تاہم ملک میں بہتر نظام کیلئے آئین کی بالادستی اور انصاف کو عام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی صورت حال دیکھ کر دکھ اور درد محسوس کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے