کشمیر کا معاملہ ایک فلیش پوائنٹ ہے ٗحل کرنے کیلئے امن کی کنجی کے طور پر استعمال کیا جانا چاہئے ٗ ناصر خان جنجوعہ

کشمیر کا دیرینہ تنازعہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے ٗ وزیر اعظم کے مشیر کی ترک کمانڈر سے گفتگو

بدھ 21 ستمبر 2016 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہاہے کہ کشمیر کا معاملہ ایک فلیش پوائنٹ ہے ٗحل کرنے کیلئے امن کی کنجی کے طور پر استعمال کیا جانا چاہئے ٗکشمیر کا دیرینہ تنازعہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ترکی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی نے بدھ کو یہاں مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی۔

مشیر برائے قومی سلامتی نے ترکی کے عوام کے ان کے ملک میں حالیہ کردار کو سراہا اور نیوکلیئر سپلائر گروپ کی ممبر شپ کے لئے پاکستان کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ترک کمانڈر کو علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا جو علاقائی ممالک کے پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے بہت اہم ہیں۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے ترک کمانڈر کو کشمیر کے حوالے سے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جس طریقے سے طاقت کا استعمال کر رہا ہے اس سے علاقائی استحکام متاثر ہوگا اور عالمی امن کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے تاکہ صورتحال بے قابو نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا دیرینہ تنازعہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ ایک فلیش پوائنٹ ہے اور اسے حل کرنے کے لئے امن کی کنجی کے طور پر استعمال کیا جانا چاہئے۔ جنرل چولاک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پاکستان کے عوام کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششیں علاقے میں پائیدار امن کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ جنرل نے بریفنگ پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کا شکریہ ادا کیا اور فریقین نے علاقے میں پائیدار امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :