آج سے لبرٹی چوک میں درست نمبر پلیٹ لگانے کا شعور اجاگر کرنے کیلئے کیمپ،ابتک23ہزار پمفلٹس تقسیم

سی ٹی او کی ہدایت پر مہم 30ستمبر تک جاری رہے گی،ٹریفک قوانین کا شعور بیدار کرنے کیلئے ہمیں مل جل کر کوشش کرنا ہوگی ، ڈویژنز میں بھی کیمپ قائم کرنے کی ہدایت ایجوکیشن یونٹ اور پوائٹس ڈیوٹی پر مامور وارڈنز بھی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں:طیب حفیظ چیمہ

بدھ 21 ستمبر 2016 17:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کی معاونت سے شہر بھر میں گاڑیوں پر نمونہ کے مطابق اور درست نمبر پلیٹ لگانے کا شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی مہمتیسرے روز بھی جاری،سی ٹی او کی ہدایت پرآج سے لبرٹی چوک میں کیمپ لگایاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہفیصل چوک مال روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں میں اٹلس ہنڈا کی معاونت سے آگاہی مہم میں ابتک23ہزار سے زائد شعور بیداری پمفلٹس تقسیم کےئے جاچکے ہیں جبکہ گاڑیوں پر درست نمبر پلیٹ کا شعور اجاگر کرنے بارے آگاہی مہم 30ستمبر تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسرنے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کو ہدایت کی کہ نمونہ کے مطابق اور درست نمبر پلیٹ لگانے کے سلسلے میں آگاہی مہم کی کامیابی کیلئے ہرممکن محنت کریں ،انہوں نے ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت جاری کیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں شعور بیداری کیمپ لگانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کریں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ دوران سفرنمونہ اور قانون کے مطابق نمبر پلیٹ کے استعمال سے نہ صرف شہریوں کے مالی نقصان کا اندیشہ ختم ہوجاتا ہے بلکہ حادثات اور جرائم کی شرح میں بھی واضح کمی آجاتی ہے ،ہمیں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے ون ویلنگ کے خلاف بھی بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی ۔سی ٹی او نے کہا ایجوکیشن یونٹ بھی مرحلہ وار کیمپ کا وزٹ کرتے ہوئے لوگوں کو ایجوکیٹ کریں جبکہ پوائنٹس ڈیوٹی پر مامور وارڈنز بھی ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :