پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی اور اقدامات ہو ر ہے ہیں ، راجہ اشفاق سرور

ڈیسنٹ ورک کے فروغ کے لئے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزئش (ILO) اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے کنونشنز پر بھرپور عمل درآمد کر ر ہے ہیں،صوبائی وزیر محنت سے آئی ایل او کی ریجنل ڈائریکٹر جنرل ٹو موکو نیشی موٹو اور کنٹری ڈائریکٹر پاکستان انگرڈکرسٹنسن کی ملاقات

بدھ 21 ستمبر 2016 17:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مزدوروں کے حقوق کے تحفظ ، انٹرنیشنل لیبر سٹینڈرز کے نفاذ، چائلڈ لیبر و جبری مشقت کے خاتمے اور ڈیسنٹ ورک کے فروغ کے لئے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزئش (ILO) اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے کنونشنز پر بھرپور عمل درآمد کر ر ہی ہے۔

صوبہ پنجاب میں بھٹہ خشت ، آٹو ورکشاپس، پٹرول پمپس اور ہوٹلوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کو رسمی و فنی تعلیم کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات آج ایشیاء اور پسیفک کے لئے آئی ایل او کی ریجنل ڈائریکٹر جنرل ٹو موکو نیشی موٹو (Tomoko Nishimato) اور کنٹری ڈائریکٹر پاکستان انگرڈکرسٹنسن (Ingrid Christenson) کی قیادت میں ملاقات کرنے والے 5 رکنی وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لیبر سہیل شہزاداور محکمہ لیبر کے دیگر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔ آئی ایل او ریجنل ڈائریکٹر جنرل ٹوموکو نیشی موٹو نے وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کو پاکستان اور صوبہ پنجاب میں آئی ایل او کے مختلف منصوبوں اور مزدور طبقے کے لئے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ایل او ٹیکنیکل تعاون کے علاوہ سپروائزری میکانزم، آگاہی مہم اور ڈیمانڈ کے مطابق ڈیسنٹ ورک کی فراہمی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی ہو رہی ہے۔ انہوں نے بھٹہ خشت اور دیگر شعبوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے ، مزدوروں کے بچوں کے سکولوں میں داخلے اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔ راجہ اشفاق سرور نے بتایا کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے لئے حکومت پنجاب ، پنجاب گروتھ سٹر یٹجی کے تحت 2018 ء تک 20 لاکھ نوجوانوں کو جدید فنی تربیت فراہم کر رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آجر ، آجیر اور حکومتی اداروں کے سہ فریقی تعاون اور مشاورت سے مزدوروں کے حقوق اور صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ڈائیلاگ کے ذریعے والدین کو قائل کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مشقت کی بجائے تعلیمی دھارے میں شامل کریں۔ آئی ایل او کے وفد نے حکومت پنجاب کے مزدور طبقہ کی فلاح وبہبود کے لئے جاری اقدامات کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :