شر یف براداران رائے ونڈ مارچ سے خوفزدہ ہو چکے ہیں ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

بدھ 21 ستمبر 2016 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) ایڈ وائزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شر یف براداران رائے ونڈ مارچ سے خوفزدہ ہو چکے ہیں ‘تحر یک انصاف اپنے اصولی موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گی ‘رائے ونڈ مارچ کسی کے گھر کا گھیراؤ نہیں صرف پر امن جلسہ ہوگا ‘پانامہ لیکس معاملہ کوختم کر نے کی کوشش کر نے کی کوشش کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘آئین وقانون کے مطابق کر پشن کر نیوالوں کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

پارٹی کارکنوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ وئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف مارچ تحر یک انصاف کا آئین اور جمہو ری حق ہے اور ہم واضح کر چکے ہیں کہ تحر یک انصاف کسی کے گھر کا گھیراؤ نہیں کر یگی بلکہ آئین وقانون کے مطابق پرامن احتجاجی جلسہ کیا جا ئیگا اگر اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی تواسکے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جس سے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں پیچھے نہیں ہٹا سکتی بلکہ جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ہم قوم کے حقوق اور احتساب کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف مضبوط اور متحد ہے اور ہم ثابت کر رہے ہیں کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔