شہادت سیدنا عثمان غنی امن و سلامتی کا پیغام ہے:علامہ ممتاز اعوان

اقتدار ، فوج کی طاقت کے باوجود جان قربان کردی مگر آقا کے شہر مدینہ کو کشت و خون سے بچایا اسوہ عثمان غنی کو اپنا کر پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے :ورلڈ پاسبان ختم نبوت

بدھ 21 ستمبر 2016 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام خلیفہ سوم امیر المومنین داماد رسول حضرة سیدنا عثمان غنی ذالنورین کا یوم شہادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ بھرپور انداز سے منایا گیا اس ضمن میں لاہور میں مرکزی تقریب شہادت سیدنا عثمان غنی جامعہ تحفظ ختم نبوت گلشن عمر کالونی گرین ٹاؤن میں الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری صدر علماء و مشائخ اہلسنت کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان،حافظ شعیب الرحمن،مفتی عاشق حسین،مولانا محمد نعیم بادشاہ، حافظ نعمان حامد، ڈاکٹر علامہ مدثر اقبال، قاری محمد حنیف حقانی، مولانا محمد اسلم ندیم، مولانا محمد شفیع شاکر،قاری اعجاز احمد،علامہ محمد یاسین عابد،ڈاکٹر محمد زاہد ربانی نے اشاعت اسلام کیلئے سیدنا عثمان غنی کی گرانقدر خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سیدنا عثمان غنی کی بے مثال جدوجہد و لازوال قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگاعلامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ شہادت عثمان غنی سراسر امن و سلامتی کا پیغام ہے کہ انہوں نے اقتدار ، فوج کی طاقت رکھنے کے باوجود اپنی قیمتی جان تو قربان کردی لیکن آقا کے شہر مدینہ کو کشت و خون سے بچا یا اسوہ سیدنا عثمان غنی مینارہ نور ہے جسے اپنا کر آج بھی پوری دنیا کو امن و سلامتی کو گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :