ہیلی کاپٹر سروس متعارف کروانے سے متعلق ایک قرارداد سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کروا دی گئی

بدھ 21 ستمبر 2016 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہیلی کاپٹر سروس متعارف کروانے سے متعلق ایک قرارداد سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کروا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد کے محرک رکن صوبائی اسمبلی احمد خان بچھر نے قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ چونکہ لاہور میں عموماً ٹریفک بلاک رہتی ہے جس سے شہریوں اور بالخصوص مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے شہر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز ضروری ہے