تحریک انصاف نے پنجاب اور وفاقی حکومت کے تین وزراء کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دے دی

بدھ 21 ستمبر 2016 17:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور وفاقی حکومت کے تین وزراء کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رکن میاں حسیب نے ایک عام شہری کی حیثیت سے سی سی پی او لاہور کو پیش کی جانے والی ایک درخواست میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت برائے پانی اور بجلی عابد شیر علی اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ تینوں شہریوں دھمکیاں دے رہے ہیں اور لٹھ بردار (ن) لیگی کارکنوں کے ذریعے شہر میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں لہٰذا تینوں لیگی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جائے۔