ڈاکٹر فاروق ستار سے امریکی قونصلر جنرل کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا

بدھ 21 ستمبر 2016 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے امریکی قونصلر جنرل گریس شیلڈن نے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان بالخصوص کراچی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو امریکی قونصلر جنرل نے پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز میں فاروق ستار سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی مجموعی اور بالخصوص کراچی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان کراچی میں امن وامان کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے ۔باخبر ذرائع کے مطابق امریکی قونصلر جنرل نے فاروق ستار کو ایک اہم پیغام پہنچایا تاہم ذرائع نے اس پیغام کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ۔ فاروق ستار نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ انہوں نے ایم کیو ایم برطانیہ سے قطعی لاتعلقی کا اظہار کررکھا ہے اور اس لئے وہ اس کے کسی موقف کی کوئی ذمہ داری قبول کر نے کے لئے تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :