نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے سٹاف اورسہولتوں کافقدان ہے،ڈاکٹر نسیم

بدھ 21 ستمبر 2016 17:34

ملتان۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) نشہ کے عادی افراد کی بحالی کیلئے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں قائم ڈرگ ری ہیبلیشن سنٹر(ڈی آرسی)میں سٹاف کی کمی کے باعث مریضوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔سنٹر میں صرف ایک ڈاکٹر تعینات ہے ۔سنٹر کے ملازمین کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے جوجون میں ختم ہوچکا ہے جس کی تجدید نہیں ہوئی تاہم عملہ عارضی بنیادوں پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس وقت سنٹر میں صرف آٹھ مستقل ملازم کام کررہے ہیں۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر ڈاکٹر نسیم نے بتایا کہ اس وقت ادارے میں 14مریض زیرعلاج ہیں جن کی دیکھ بھال کیلئے ایک خاتون اور ایک مرد موجودہے ۔ادارے میں کم ازکم چارڈاکٹروں کی ضرورت ہے جن میں ماہر نفسیات بھی ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم مریضوں کاپہلے مرحلے میں جسمانی وذہنی معائنہ کرتے ہیں اس کے بعد ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کاٹیسٹ بھی کرایا جاتا ہے یہ ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد مریضوں کو تین سے چارہفتے تک سنٹر میں رکھ کرا ن کا مکمل علاج معالجہ کیاجاتا ہے ۔

ڈاکٹر نسیم نے بتایا کہ ہمارے پاس زیادہ ترچرسی،افیون اور ہیروئن کے مریض آتے ہیں ہم انہیں فنی تربیت بھی دیتے ہیں تاکہ وہ معاشرے کا مفید حصہ بن سکیں لیکن سٹاف کی کمی کے باعث ابھی تربیت کاعمل شروع نہیں کیاجاسکا۔

متعلقہ عنوان :