ملتان کے شہریوں پر کچراٹیکس عائد کرنے کی تجویززیرغور ہے،فہیم احمد لودھی

بدھ 21 ستمبر 2016 17:33

ملتان۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) ملتان میں شہریوں پر کچرا ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز زیرغور ہے،یہ ٹیکس ملتان کے رہائشیوں سے 10سے 12روپے فی مرلہ کے حساب سے ماہانہ بنیاد پر وصول کیا جائے گا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینئر منیجر آپریشن فہیم احمد لودھی نے اے پی پی کوبتایا کہ شہر کی صفائی بہتربنانے کیلئے صفائی کا کام ملٹی نیشنل کمپنی کو ٹھیکے پر دیا جائیگا،اس کے لیے کسی کمپنی کے ساتھ سالانہ معاہدہ ہوگا جس کے بعد وہ کمپنی جدید مشینری کے ذریعے ملتان کے شہری اوردیہی علاقوں کی صفائی کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ ماہ کچرا بیچ کر 70لاکھ رو پے حاصل کیے جبکہ اس کاہدف ایک کروڑ روپے مقررکیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ سینٹری ورکرز کوچیک کرنے کیلئے ملتان میں 10مانیٹرنگ اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔ہم نے حکومت سے انفورسمنٹ سیل بنانے کی بھی اجازت طلب کی ہے تاکہ مکانوں کا کچرا سڑک پر پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کی صفائی کیلئے بھی جامع حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :