ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر طارق کریم کھوکھر کی صدارت میں سٹیزن فیڈ بیک کا اجلاس

عوامی شکایات پرمتعلقہ محکموں کے افسران کی جواب طلبی کی گئی

بدھ 21 ستمبر 2016 17:33

سیالکوٹ۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) ڈی سی او نارروال رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر طارق کریم کھوکھر کی صدارت میں سٹیزن فیڈ بیک کا اجلاس،عوامی شکایات پرمتعلقہ محکموں کے افسران کی جواب طلبی کی گئی۔ اے ڈی سی طارق کریم کھوکھر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ملنے والے ثمرات عوام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

سائلین کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔ انہوں نے محکمہ پولیس ،ہیلتھ اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ عوامی شکایات میں کمی ہی اداروں کی کامیابی ہوگی۔ سائلین کو دفاتر کے چکر لگوانے کی بجائے انکے مسائل فوری حل کئے جائیں۔ اجلاس میں ڈی او سی ڈاکٹر صفدر ، اسسٹنٹ کمشنر ز نعمان تارڑ، مظہر اقبال، پی آر او ٹو ڈی سی او نارووال ملک انوار الحق سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔