این اے 162کی عوام نے دھرنا سیاست کو مستر دکردیا ہے ،رانا منان خان

بدھ 21 ستمبر 2016 17:31

لاہور۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا منان خان نے کہا ہے کہ این اے 162کی عوام نے دھرنا سیاست کو مستر دکردیا ہے ،عمران خان کی احتجاجی گاڑی کاسفر کبھی منزل تک نہیں پہنچے گا،تمام ضمنی انتخابات میں کامیابی نواز حکومت کی جانب سے عوام کے مسائل حل کرنے کا صلہ ہے،30ستمبرکا میوزک شو بھی ضمنی انتخاب کی طرح فلاپ ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 162میں ن لیگ کے کامیاب امیدوارچوہدری طفیل کے اعزاز میں منعقدہ پارٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں جیت کی ہیٹرک مکمل کر لی ہے اور عوام نے ایک مرتبہ پھر عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے ،غیر ملکی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا پی ٹی آئی کے چیئر مین کو اب انتشار کی سیاست کو چھوڑدینا چاہیے اور آرام سے الیکشن2018ء کا انتظار کرنا چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ منتخب وزیر اعظم کو جیل بھیجنے کی باتیں کرنے والے عمران خان کاپاکستان کی وزارت عظمیٰ کیلئے ان کا کہیں نام نظر نہیں آتااور اقتدار تک پہنچنے کے تمام چور دروازے بند ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :