آر بی ایس اے کے زیر اہتمام تین روزہ ابتدائی طبی امداد کی تربیت کا انتظام

بدھ 21 ستمبر 2016 17:31

لاہور۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن( آر بی ایس اے ) کے زیر اہتمام صوبائی سیکریٹری محمد طارق قریشی کی زیر نگرانی تین روزہ ابتدائی طبی امداد کی تربیت کا انتظام تربیتی مرکزپر کیا گیا ۔ افتتاحی تقریب کی صدارت سیکریٹری تنظیم نے کی جبکہ مہمان خصوصی صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود چغتائی ، ممتا ز دانشور محمد یاسین خان ، پروفیسر نذر بھنڈر ، محمد اقبال کمبوہ ، عبداللہ ، شاہد چوہدری ، برہان صابر ، اسکاؤٹس ٹرینرز اور لیڈرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ عمروں کے ابتدائی ادوار میں نوجوان بنتے یا بگڑتے ہیں ، اگر اچھا ماحول دستیاب ہو تو پڑھ لکھ کر ڈاکٹر ، انجینئر ، وکیل ، صحافی اور دیگر شعبہ جات میں جاتے ہیں اور اگر انہیں بری صحبت ملے تو وہ سگریٹ نوشی ، منشیات ، سٹریٹ کرائم جیسے جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسکائٹنگ کوہ پیمائی ، ہائیکنگ ، سائیکلنگ ، کیمپنگ ، تیراکی ، کشتی رانی ، مہم جوئی اور دیگر صحت مندانہ سر گرمیاں فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے نوجوان بری صحبت سے بچ جاتے ہیں اور مفید شہری بنتے ہیں جواُن کی کردار سازی میں معاونت کرتی ہے۔اس سلسلہ میں اختتامی تقریب کل 23ستمبر کو منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :