لاہور چیمبر الیکشن : پیاف فاؤنڈرز اور کارپوریٹ کلاس امیدواران کا مختلف مارکیٹوں کا دورہ

بدھ 21 ستمبر 2016 17:31

لاہور۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) لاہور چیمبر الیکشن میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس امیدواران نے لاہور کی 90 فیصد مارکیٹو ں صنعتی علاقوں اور کارپوریٹ ممبران سے ملاقاتیں مکمل کر لی ہیں جہاں سے انہیں بھرپور حمایت کی یقین دہانیاں مل چکی ہیں، الائنس کی طرف سے ایسوسی ایٹ کلاس امیدواروں نے میکلوڈ روڈ سلائی مشین مارکیٹ اور میکلوڈ روڈ آٹو مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقاتیں کی جہاں تاجروں نے الائنس کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

میکلوڈ روڈ موٹرسائیکل مارکیٹ کے عہدیداران نے دیگر مارکیٹ کے تاجروں کے ہمراہ امیدواروں اور قائدین کا پر جوش استقبال کیا اوربعد ازاں ظہرانہ دیا ، میکلوڈ روڈ سے غلام سرور ملک اور مظہر امین بٹ نے اس موقع پر اعلان کیاکہ میکلوڈ روڈ کے تمام تاجر الائنس کے ساتھ ہیں ، ہمیشہ کی طرح موجودہ الیکشن میں الائنس کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے،انجمن تحفظ حقوق تاجران بلال گنج کے رہنما ؤں ڈاکٹر کامل علی آغا، محمد عاطف اور میاں محمد اسلم نے مارکیٹ تاجروں کے ہمراہ امیدواران اور قائدین کا استقبا ل کیا ۔

(جاری ہے)

مقامی شادی ہال میں بلال گنج کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ آصف، محمد علی میاں، عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لاہور چیمبر نے بجٹ تجاویز کی تیاری کیلئے ہمیشہ تاجروں سے بھرپور مشاورت کی ہے،اس موقع پر چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ کارپوریٹ کلاس کے امیدواران نے اپنے قائدین میاں شفقت علی اور میاں مصباح الرحمان کے ہمراہ فٹ ویئر ایسوسی ایشن اور ٹینری ایسوسی ایشن قطار بند روڈ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں ،بعد ازاں سندر انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سندر میں تمام امیدواران، قائدین اور دیگر صنعتکاروں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیااورپیاف فاؤنڈرز الائنس کے ساتھ وابستگی کا مکمل اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :