Live Updates

حکومت پی ٹی آئی کو مارچ کیلئے بہترین سکیورٹی فراہم کر ے گی،رانا ثناء اللہ

بدھ 21 ستمبر 2016 17:26

لاہور۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر انتظامیہ اور پولیس کو رائیونڈ مارچ کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بتا یا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس مارچ کے شرکاء کو پو ری طرح سکیورٹی فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ پا کستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت جمہوری روایات اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی علمبردار ہے ہم احتجاج کے جمہوری حق کا احترام کرتے ہو ئے پی ٹی آئی کو مارچ کے لیے بہترین سکیورٹی فراہم کریں گے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن کسی قسم کی اشتعال انگیزی پر رد عمل کا اظہار نہ کریں، تا ہم پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جلسوں میں جمہوری ، سیاسی اور مشرقی اقدار کو پیش نظر رکھے، عمران خان سیاسی بلو غت کا ثبوت دیتے ہو ئے دوسروں کے بارے میں توہین آمیز لب ولہجہ اختیار نہ کریں، سیاسی قیادت کے بارے میں توہین آمیز لب و لہجہ کارکنوں کو مشتعل کر سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی تقاریر سیکھنے کیلئے محمد نواز شریف کی شاگردی اختیار کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات