صفائی ستھرائی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ بھرپور توجہ مرکوز کریں ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی
بدھ 21 ستمبر 2016 17:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ غربی اقتدار احمدنے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ بھرپور توجہ مرکوز کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنا ئیں تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں، اسکولوں ،مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کچرہ و ملبہ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں آپ حضرات بھی صفائی ستھرائی کرنے والے عملے سے تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ بروقت اسے ٹھکانے لگا سکے اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجودتھے۔
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.