نوجوان نسل ملک میں ریڑھ ہی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، راحیلہ حمید درانی

موجودہ دور مقابلے کا دور ہے جس میں نوجوان نسل کوا پنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

بدھ 21 ستمبر 2016 17:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک میں ریڑھ ہی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے میری خواہش ہے کہ ملک کا بچہ بچہ تعلیم حاصل کرے میری سیاست کا مقصد بھی تعلیم کا فروغ ہی ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ موجودہ دور مقابلے کا دور ہے جس میں نوجوان نسل کوا پنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاکر انہیں آگے بڑھنا ہوگا جس سے ملک و صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے میری خواہش ہے کہ ملک کا بچہ بچہ تعلیم حاصل کرے میری سیاست کامقصد بھی تعلیم کا فروغ ہے تعلیم کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں یوتھ اور تعلیم کے حوالے سے جتنا ہوسکے تعاون کرنے کو تیارہوں۔

متعلقہ عنوان :