طاہر رضا بخاری کل حضرت پیر وارث شاہ رحمة الله علیہ کے مزار کی چادرپوشی کرینگے

بدھ 21 ستمبر 2016 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء )ڈائریکٹرجنر ل اوقا ف پنجاب ڈاکٹرطاہر رضا بخاری کل بروز ( جمعرات ) کو دوپہر2:00بجے ، عظیم صوفی شاعر حضرت پیر وارث شاہ رحمة الله علیہ کے 218ویں سالانہ عرس کے سلسلہ میں مزار شریف واقع جنڈیالہ شیر خان میں چادرپوشی کی رسم ادا کریں گے ۔