دہشتگردوں کونظریاتی شکست دینے کیلئے ”اہل علم “کردار اداکریں‘ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

بدھ 21 ستمبر 2016 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء ) معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دہشتگردوں کوفکری ونظریاتی شکست دینے کیلئے ”اہل علم “کردار اداکریں،تعلیم کو فروغ دیئے بغیرامن کی بحالی،ترقی وخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،اساتذہ بچوں کی اخلاقی وسیاسی تربیتی دینی خطوط پر کریں تاکہ مسلم ماڈل معاشرے کاقیام ممکن ہوسکے،جامعہ نعیمیہ کے شعبہ علوم اورڈاکٹرسرفراز نعیمی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء ایف اے میں شاندار کامیابی پر اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں شعبہ علوم عصریہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے پروفیسر عبدالستارشاکر،پروفیسر محمدطیب رضوی نے بھی اظہار خیال فرمایاجبکہ تقریب میں مفتی محمدامانت علی،ہیڈ ماسٹر عبدالمجید،مولانا محمدعمران حسین نعیمی اورپروفیسر میاں خلیل احمد سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یاد ر ہے کہ ایف اے کی جماعت میں کامیاب ہونے والوں میں حافظ محمدشفیق،حافظ محمدعاطف،حافظ رضا سعید،حافظ احسن یونس،حافظ حسن رضا،حافظ محمدسبحان احمدرضا،اللہ نوازاورعبدالرزاق شامل ہیں۔تقریب کے اختتام پر عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حل اورملک وقوم کی سلامتی کے خصوصی دعاکرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :