ملک کی خارجہ پالیسی کامیاب ہے نہ ہی داخلہ پالیسی۔اسفندیارولی
خارجہ داخلہ پالیسی اوربھارت کشیدگی پرنظرثانی کیلئے آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد نہیں ہورہا،مردان کچہری میں خودکش حملے کے بعد دیکھا تو عمران خان کنٹینر پرکھڑے تھے۔سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ بدھ 21 ستمبر 2016 16:52
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر2016ء) :عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی کامیاب ہے نہ ہی داخلہ پالیسی کامیاب ہے،خارجہ اور داخلہ پالیسی سمیت بھارت کشیدگی پر نظرثانی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہورہا،مردان کچہری میں خودکش حملے کے بعد دیکھا تو عمران خان کنٹینر پر کھڑے تھے۔
انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے۔ملک کی خارجہ پالیسی کامیاب ہے نہ ہی داخلہ پالیسی کامیاب ہے۔(جاری ہے)
مشترکہ حالات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے اب نیا رخ اختیار کرلیاہے۔وزیراعظم فوری وطن واپس آکر قوم کو بھارت کشیدگی کے بارے آگاہ کریں۔
قوم کے خدشات دور کرنا وزیراعظم کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر آمر کے سامنے ہم لوگ کھڑے رہے۔لیکن احساس محرومیاں ہیں جو دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔آج پختونوں کے شناختی کارڈز بلاک کیے جارہے ہیں۔اسفند یار ولی نے کہا کہ نوازشریف سے گزارش ہے کہ فاٹا کے عوام کو بھی سی پیک کا فائدہ پہنچایا جائے۔میاں صاحب سے خار اور باجوڑ سڑک کی تعمیر بارے بھی بات کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.