مانسہرہ، جیپ کے کھائی میں گرنے سے چار خواتین جاں بحق ، 4افراد شدید زخمی

بدھ 21 ستمبر 2016 16:50

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) سنگھڑ کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے چار خواتین جاں بحق جبکہ 4افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں 2افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سنگھڑ کے قریب جیپ کے کھائی میں گرنے سے چار خواتین جاں بحق ہوگئیں اور 4افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں 2افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین کی لاشوں اور زخمیوں کو بالاکوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :