نادراپختون قوم کے ساتھ ناروا سلوک کررہی ہیں،صابرحسین

بدھ 21 ستمبر 2016 16:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع پشاورکے امیر صابر حسین اعوان نے کہا ہے کہ نادرا پختون قوم کے ساتھ مسلسل نارواک سلوک کررہی ہے۔جعلی شناختی کارڈ نادرا کے اہلکاروں نے جاری کئے ہیں جبکہ ہ سزا پختون قوم کو دی جارہی ہیں تین اکتوبر کو پشاور میں احتجاجی دھرنہ دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر صابر حسین اعوان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے نادرا نے پختو نخوا کو ذہنی پریشانی میں مبتلاکردیا ہے، شناختی کارڈ کی تصدیق کے بہانے معصوم شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے، جعلی شناختی کارڈ نادرا کے اہلکاروں نے جاری کئے ہیں، صابر حسین اعوان کا کہنا تھا کہ نادرا شناختی کارڈ کی چھان بین میں سست روی سے کا م لے رہی ہیں جس کے خلاف تین اکتوبر کو پشاور نادرا کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنہ دیا جائے گا صابر حسین کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر پختو نخوا کے شناختی کارڈ جلد بحال نہ کئے تو اگلہ مرحلہ میں ڈی چوک میں احتجاج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :