محکمہ انسداددہشت گردی نے پشاورسے کالعدم داعش کاپہلاکارندہ گرفتارکرلیا

ملزم 15پولیس اہلکاروں سمیت32ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے

بدھ 21 ستمبر 2016 16:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) محکمہ انسداددہشت گردی نے پشاورسے کالعدم داعش کاپہلاکارندہ گرفتارکرلیا ہے،ملزم پندرہ پولیس اہلکاروں سمیت32ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہیں سی ٹی ڈی کے مطابق پشاورکے علاقے قاضی کلے میں ایک کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اورخطرناک ٹارکٹ کلنگ کوگرفتارکرلیا ،محمدفریدعرف راجہ ،ثابت عرف عبداللہ عرف ثابتے کے مختلف ناموں سے تنظیمو ں کیلئے کام کرتا تھا،سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم15پولیس اہلکاروں سمیت32سے زائد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پشاورشہر میں پانچ جسم فروشوں خواتین کودومختلف واقعات میں ذبح کرکے انکے جسم کے ٹکڑے پانی میں بہانے کابھی انکشاف کیا ہے ،گرفتارملزم نے 2008ء میں افغانستان کے جبہ توبہ میں ٹریننگ حاصل کی ،سی ڈی کے مطابق ملزم نے پشاورکے علاقوں فقیر آباد،پہاڑی پورہ، اورخزانہ میں بھتہ خوری اورگھرو ں کے سامنے بارودی مواد رکھنے کابھی اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم فریدحال ہی میں کالعدم تنظیم داعش میں ہوگیا ہے،ملزم کاایک بھائی پہلے ہی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دوسرا بھائی افغانستان میں داعش تنظیم کیلئے کام کرنے پر گرفتارہوچکا ہے ،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :