مر غیوں کی خوراک میں وسیع پیمانے پرمضرصحت اشیاء ہلاک شدہ جانوروں کی ہڈیاں ،خون اور آلائشیں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال

Malik Usman ملک عثمان بدھ 21 ستمبر 2016 16:39

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر - 2016ء ) مر غیوں کی خوراک میں وسیع پیمانے پرمضرصحت اشیاء ہلاک شدہ جانوروں کی ہڈیاں ،خون اور آلائشیں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال برائلر استعمال کرنے والے شہری موذی امراض میں مبتلا وزارت صحت پولٹر ی فارمر اور فیڈ مالکان کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلا ن کریں حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق پو لٹری فارم مالکان منافع بڑھانے کے لیے مرغیوں کی جلد از جلد نمو کی کو شش کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے ان کی غذ ا میں اینٹی بائیوٹک ادویات ملائی جاتی ہیں جبکہ مرغیوں کو دی جانے والی فیڈ میں صاف شفاف وٹامن اور خوراک کی بجائے ہلاک شدہ جانوروں کی ہڈیاں ،خون اور آلائشیں اینٹی بائیوٹک ادویات جو اپنی مدت پوری کرکے ضائع تصور کی جاتی ہے شامل کردی جاتی ہے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث پاکستان میں فیڈ فروخت کرنے والے اور پولٹری فارمرز مرغیوں کی جلد سے جلد نمو کی کو شش کرتے ہیں ان مرغیوں کا گوشت جوکہ نہ صرف کھانے میں بے ذائقہ اور مضرصحت ہے جس کے اثرا ت انسانی صحت پر سخت بیماریاں حملہ آور ہوجاتی ہے جسم میں بیکڑ یا اتنے طاقتو ر ہو جاتے ہیں کہ ان پر قانو پانا مشکل ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہی وہ کیفیت ہے جسے سائنسدان "سپر بگ "کا نا م دیتے ہیں یعنی بیماری کے ایسے جراثیم جن کا علاج ممکن نہیں ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی سطح پر وزارت صحت کی نگرانی میں مانیٹری پالیسی بنائی جائے

متعلقہ عنوان :