محکمہ پی ٹی سی ایل کے افسران وعملہ کی غفلت ڈی ایس ایل براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی ناقص سروس آئن لائن اداروں کے دردسربن گئی

Malik Usman ملک عثمان بدھ 21 ستمبر 2016 16:39

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر - 2016ء) محکمہ پی ٹی سی ایل کے افسران وعملہ کی غفلت ڈی ایس ایل براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی ناقص سروس آئن لائن اداروں کے دردسربن گئی صارفین کا احتجاج اتوار اور چھٹی کے روز مکمل سروس بند ہونے سے صارفین ہرقسم کے نیٹ کی سہولت سے محروم رہنے کے باعث دیار غیر میں مقیم افراد کے لواحقین نے ڈی ایس ایل کی جگہ نجی کمپنیوں کے پیکج لگوادیے پی ٹی سی ایل کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہیلپ لائن پر گھنٹوں رابطہ کرنے کے باوجود درستگی نہ ہونے پر طالب علم اور کاروبار ی ادارے بنکوں کا شدید نقصان تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں ڈی ایس ایل براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کے ہزاروں کنکشن لگے ہوئے ہیں جس کی ناقص سروس کے باعث رات دن میں کئی کئی گھنٹے سروس منطقع ہونے کے باعث آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات متاثرہونے کے ساتھ آن لائن بزنس ادارے جس میں موبائل فرنچائزز نادراکیاسک سنٹر ،بنک شامل ہے شدید متاثرہورہے ہیں صارفین جب ہیلپ لائن سے رابطہ کرتے ہیں توگھنٹوں بعد ہیلپ لائن پر رابطہ ہوتا تو کمپلین درج کرنے کی بجائے سروس درست ہے کا عندیہ دے کر ڈی ایس ایل براڈ بینڈانٹرنیٹ کی پنگ چیک کرنے کا مشور ہ دے کر آپریٹر لائن ختم کردیتا ہے جس پر صارفین مجبور ہوکر ڈی ایس ایل اور پی ٹی سی ایل کنکشن منتقطع کروانے پر مجبور ہے جس سے ماہانہ کی بنیاد پرمحکمہ پی ٹی سی ایل کو کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے کمپنی کے اعلٰی حکام سے فی الفورڈی ایس ایل براڈ بینڈ سروس اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :