ای ڈی اوہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی غفلت یا پیرمحل کے مکینوں کو علاج معالجہ کی سہولت سے محروم کرنے کی سازش

Malik Usman ملک عثمان بدھ 21 ستمبر 2016 16:39

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر - 2016ء ) ای ڈی اوہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی غفلت یا پیرمحل کے مکینوں کو علاج معالجہ کی سہولت سے محروم کرنے کی سازش ،، معروف معالج ڈاکٹر جہانزیب مان کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری ،،شہریوں کا احتجاج ،،، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفور میڈیکل آفیسرڈاکٹر جہانزیب مان کا تبادلہ منسوخ کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے تفصیل کے مطابق سول ہسپتال پیرمحل میں ایل ایچ وی نیئر سلطانہ اور ہیڈکلرک شوکت علی کے درمیان لڑائی کے تنازعہ کی انکوائری ڈاکٹر زاہد مالک ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈویژن نے کی جس میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جہانزیب نے حقائق پر مبنی گواہی دی ذمہ داروں کو ای ڈی او ہیلتھ نے سزا دینے کی بجائے ڈاکٹر جہانزیب مان کو پیرمحل سول ہسپتا ل سے چک294ج ب جاجہ میں ٹرانسفر کردیا حالانکہ تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل میں ڈاکٹر جہانزیب جوکہ ہارٹ سپیشلسٹ ہے کے علاوہ کوئی بھی جنرل فزیشن نہ ہے جس سے پیرمحل سول ہسپتال میں ای ڈی اوہیلتھ کی مبینہ غفلت کے باعث واحد فزیشن کاتبادلہ ہونے سے سول ہسپتال پیرمحل ڈسپنسروں اور ایل ایچ ویز کے حوالے کردیا گیا سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ڈاکٹر جہانزیب کا تبادلہ منسوخ کرتے ہوئے مزید دو فزیشن سول ہسپتال پیرمحل میں تعینات کیے جائیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت کا خواب پورا ہوسکے

متعلقہ عنوان :