پیرمحل کے گورنمنٹ گرلز کالج، ہائر سیکنڈری سکولوں میں مرد کلیریکل سٹاف کے دفاتر سکولوں کے اندر ، والدین کو داخلہ سمیت دیگر امور کے لیے سخت پریشانی کا سامنا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 21 ستمبر 2016 16:37

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر - 2016ء) پیرمحل کے گورنمنٹ گرلز کالج، ہائر سیکنڈری سکولوں میں مرد کلیریکل سٹاف کے دفاتر سکولوں کے اندر ، والدین کو داخلہ سمیت دیگر امور کے لیے سخت پریشانی کا سامنا فی الفور کلیریکل سٹاف مردانہ کے دفاتر گرلز اداروں کے باہر بنائے جائیں والدین کا مطالبہ تفصیل کے مطابق محکمہ ایجوکیشن اتھارٹی کی غفلت کے باعث پیرمحل کے گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین اور، ہائر سیکنڈری سکولوں میں مرد کلیریکل سٹاف کے دفاتر سکولوں کے اندربنے ہوئے ہیں جس سے طالبات کو بے پردگی کا سامنا کرناپڑتا ہے باپردہ طالبات ، خواتین اساتذہ کو بے پردگی کا سامنا ہے والدین کو اپنی بچیوں کو داخل کروانے کے لیے کالج حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا جبکہ مردکلیریکل سٹاف کالج حدود کے اندر وسط میں موجود ہونے کے باعث والدین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے والدین اپنے بیٹیوں کو داخل کروانے کے لیے مرد چوکیدار کے ذریعے کلریکل سٹاف سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ناکامی کا سامنا کرناپڑتاہے جبکہ مردکلیریکل سٹاف مکمل معلومات دینے سے قاصر ہوتے ہیں والدین طالبات نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ای ڈی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور گرلز سکولوں اوکالجز کے مردکلیریکل سٹاف کو سکول وکالجز کی ایسی حدود میں تعینات کیا جائے جہاں پر طالبات کے والدین اپنی بچیوں کو باآسانی داخل کروانے سمیت فیس ، رزلٹ کارڈ اور دیگر امورباآسانی کرواسکیں جبکہ کالجز سکولوں کے اندر صرف خواتین کلیریکل سٹاف تعینات کیاجائے تاکہ با پردہ خواتین اساتذہ طالبات بے پردگی سے بچ سکیں جبکہ مردانہ کلیریکل سٹاف کاکہنا ہے کہ ہم پرنسپل حضرات کی اجازت سے گرلز اداروں کے اندر کام کررہے ہیں کسی پردہ دار خاتون کو کیا اعتراض ہے

متعلقہ عنوان :