بھارت نے جار حیت کی غلطی کی تو پھر کسی کے خلاف جارحیت کے قابل نہیں چھوڑیں گے ،چوہدری محمد تنویر ساقی کمبوہ

Malik Usman ملک عثمان بدھ 21 ستمبر 2016 16:37

کسووال چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر - 2016ء) بھارت نے جار حیت کی غلطی کی تو پھر کسی کے خلاف جارحیت کے قابل نہیں چھوڑیں گے ،چوہدری محمد تنویر ساقی کمبوہ ۔

(جاری ہے)

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے یہ1971نہیں2016ہے ، وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دینگے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل 75چوہدری محمد تنویر ساقی کمبوہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور دشمن کو پھر کہیں بھی جارحیت کے قابل نہیں چھوڑیں گے ،اس موقع پر چیئرمین یوسی 76چوہدری افتخار علی منہاس،یو سی 77سردار عبدالرشید ڈوگر ،یو سی 74 ملک اسد ایوب اعوان ،راجہ راشد فاروق منہاس ،سید زاہد شاہ بخاری و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :