حضرت عثمان غنی کا یوم شہادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایاگیا

بدھ 21 ستمبر 2016 16:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) سرور کائنات ، فخر موجودات ، سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی کے داماد ، امیرا لمومنین ، خلیفہ سوئم ، ذوالنورین حضرت عثمان غنی کا یوم شہادت18ذوالحج برو زبدھ کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف مذہبی ، دینی ، سرکاری و نیم سرکار ی تنظیموں و اداروں کی جانب سے تمام بڑے شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں اور دیگر تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن سے ملک کے ممتاز علماء کرام ، مشائخ عظام ، مذہبی دانشور وں نے خطاب کیا اور حضرت عثما ن غنی کی سیرت ، حیات مبارکہ ، فیاضی و سخاوت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

عشرہ مبشرہ میں شمار ہو نے والے خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی کو18 ذوالحج کو کفار مکہ و دشمنان اسلام نے اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ اپنے گھر میں قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول تھے۔

متعلقہ عنوان :