آرمی چیف سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات،پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کیلئے مالیاتی امور پر تبادلہ خیال

بدھ 21 ستمبر 2016 16:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقا ت کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور بارڈر مینجمنٹ کے سلسلے میں سول آرمڈ فورسز کے 29 نئے ونگز سمیت استعداد کار کے فروغ کے حوالے سے مالیاتی امور زیر غور لائے گئے۔

متعلقہ عنوان :