حفر الباطن: ناخلف بیٹے نے سگی ماں اور بہن کو گھریلو جھکڑے کے دوران قتل کر دیا

بدھ 21 ستمبر 2016 16:31

حفر الباطن: ناخلف بیٹے نے سگی ماں اور بہن کو گھریلو جھکڑے کے دوران قتل ..

حفر الباطن:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): سعودی عرب کے مشرقی صوبے حفرالباطن میں ناخلف بیٹے نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی سگی ماں اور بہن کو قتل کردیا۔ مشرقی صوبے کی پولیس کے ترجمان محمد الدریم نے مقامی اخباری نمائندے کو بتایا کہ انہیں صبح کے اوقات میں کال موصول ہوئی جس میں کسی شہری نے اطلاع دی کہ حفر الباطن کے علاقے میں ایک ماں اور بیٹی کی لاش ملی ہے ۔

(جاری ہے)

جن کو گھر کے کسی فرد نے ہی پستول کے فائر کر کے قتل کیا ہے ۔ پولیس اہلکار فوری طور پر متعلقہ مقام پر پہنچے اور انہوں نے ابتدائی تحقیقات کے بعد قتل ہونے والی خاتون کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ جس نے بعدازاں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے مذکورہ ملزم سے آتشی اسلحہ بھی برآمد کر لیاہے ۔ پولیس ترجمان کا مزید کہناہے کہ ہم قتل کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔